اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے حساس علاقے ایف 8کچہری کے قریب سے بھارتی شہری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حساس علاقے ایف 8کچہری کے قریب سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے نامکمل سفری دستاویزات کی بناءپر
بھارتی شہری شیخ نبی کو گرفتار کرکے 14 فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔پولیس کے مطابق بھارتی شہری ایف 8 میں گھوم رہا تھامشکوک حرکات و سکنات پر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہے اور اس کا تعلق ممبئی سے ہے۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے اسے 14روزہ جوـڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔