جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہریتھک روشن نے اپنی سابق بیوی سوزین خان کے لیے قیمتی گھر خریدلیا

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے اپنی سابق بیوی سوزین خان کے لیے قیمتی گھر خریدا ہے۔ہریتھک روشن اور سوزین خان کے درمیان طلاق کے تقریبا دو سال سے بھی زیادہ عرصہ ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس سابق جوڑے کے درمیان اب بھی انتہائی قریبی رابطے برقرار ہیں۔

وہ اکثر ایک ساتھ چھٹیاں مناتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اتنا ہی نہیں بلکہ باقاعدہ مشترکہ تقاریب کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔اب نئی خبر یہ آئی ہے کہ ہریتھک نے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں سوزین کے لئے ایک شاندار اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ ہریتھک کی رہائش گاہ سے بمشکل 15 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے تاکہ جب چاہیں اپنے بچوں اور سوزین سے ملاقات کرسکیں۔ہریتھک نے اپنے ایک انٹرویو میں سوزین کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں کہا تھا کہ ہم اپنے بچوں کے لئے حیرت انگیز والدین ہیں اور ہم دوست ہیں، میں کسی بھی ایسے رشتے کو جاری نہیں رکھ سکتا جس میں محبت نا ہو۔ میں اس طرح کا شخص کا نہیں ہوں جو کسی کے بارے میں شکایت کرے یا اسے مجرم ٹھہرائے، میں اپنی زندگی میں ہونے والے ہر اچھے برے کا خود ذمہ دار ہوں کیونکہ میری پسند ہی مجھے وہاں لے گئی ہے جہاں آج میں ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…