منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

’’رمضان المبارک ‘‘ عوام کو بے حد مبارک باد ۔۔ کل سے کس کام کا آغاز ہو رہا ہے ؟

datetime 21  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے رمضان ریلیف پیکج کا آغازمئی2017سے ہوگا، پیکج کے تحت19اشیاء بشمول آٹا،گھی،خوردنی تیل،دال چنا،سفید چنے ،بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات،دودھ اور مشروبات کے نرخوں پر خصوصی رعائت دی جائیگی۔ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ترجمان واجد خان سواتی کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملک بھر میں پھیلے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو سہولیات بہم پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت کے اس خصوصی پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو اشیاء صرف رعائتی نرخوں پر فراہم کی جائیگی، اس کے علاوہ اس امر کو یقینی بنانے کیلئے بھی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء صرف کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جن اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں آٹا،گھی،خوردنی تیل،دال چنا،سفید چنے، بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات،دودھ اور مشروبات شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اس پیکج کا باقاعدہ آغاز 22مئی 2017سے ہوگا۔وفاقی حکومت کی جانب سے 1ارب60کروڑ روپے کی سبسڈی کے نتیجے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا بازار کی نسبت 80 روپے سستا فروخت کیا جائیگا، چینی 5روپے فی کلو سستی ہوگی ، گھی پر 15روپے فی کلو ، خوردنی تیل پرفی لیٹر10روپے، دال چنا پرفی کلو15روپے، دال مونگ (دھلی ہوئی )پر 10روپے فی کلوکی ، دال ماش (دھلی ہوئی) پر10روپے فی کلو، دال مسور فی کلو10روپے ، سفید چنے فی کلو15روپے ، بیسن فی کلو15روپے، کجھور (کلو) 20روپے ، سپر باسمتی چاول فی کلو 10روپے،

سپر سیلہ چاول فی کلو10روپے ، ٹوٹا چاول فی کلو10روپے ، چائے(950gm)50روپے، ٹیٹرا پیک دودھ ملک پیک15روپے فی لیٹر، اسکوائش/مشروبات (800ML)10روپے، اسکوائش/مشروبات (1500ML) 15روپے فی بوتل سستی فروخت کی جائیں گی۔ یوٹیلیٹی مصالحہ جات پر بھی 10فیصد خصوصی رعایت دی جائیگی اور اسکے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے سپلائرز اور وینڈرز کے تعاون سے عوام کو 2400سے زائد اشیاء پر 5 سے10فیصد تک خصوصی رعایت دیگی

جسکی لسٹیں رمضان کے دوران عوام کی سہولت کیلئے سٹوروں میں ٓاویزاں کی جائیںگی جو بلاشبہ ایک فلاحی اور مثالی اقدام ہے جس سے عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے گااور یہی موجودہ جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا اور شفافیت کیلئے ویجیلنس کو مزید مؤثر بنایا جائیگا جس کے لئے خصوصی آڈٹ اور ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو رمضان کے دوران مختلف زونز ،

ریجنز کے سٹوروں کی چیکنگ کریگی اور کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تا کہ رمضان پیکج کے تمام تر فوائد عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان پیکج کی مانیٹرنگ کیلئے ہیڈ آفس میں آپریشن روم بھی بنایا گیا ہے جو ہنگامی بنیادوں پر تما م اشیاء کی وافر فراوانی کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہاکہ شکایات کی صورت میں UAN 051-111-123-570, whatsapp No.0341-1116667,0800-05590, ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…