اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز لیگ کا رویہ تشدد پر مبنی ہے ‘ سپریم کورٹ پر واحد حملہ بھی نواز لیگ نے ہی کرایا تھا ‘ وکلاء تحریک کا ماحول بن گیا ‘ تحریک چلتی دیکھ رہا ہوں‘
نواز شریف کے حامی وکلاء نے آئندہ گڑبڑ کی کوشش کی تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں ‘ پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا ‘ گرڈ 19,18 یا 20 کے افسران و زیر اعظم کے خلاف فیصلہ کیسے دیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز لیگ کا رویہ تشدد پر مبنی ہے۔ سپریم کورٹ واحد حملہ بھی نواز لیگ نے ہی کرایا تھا۔ وزیر اعظم کے معاملے پر وکلاء تقسیم نہیں ‘ تحریک چلانے کے لئے سپریم کورٹ بار مرکزی فورم ہے۔ وکلاء تحریک کا ماحول بن گیا۔ تحریک چلتی دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے حامی وکلاء نے آئندہ گڑ بڑ کی کوشش کی تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ پانامہ کیس پر جے آئی ٹی کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔ گریڈ 19,18 یا 20 کے افسران وزیر اعظم کیخلاف فیصلہ کیسے دیں گے۔ جے آئی ٹی کو لندن کی جائیداد کے تمام کاغذات نواز شریف سے مانگنے چاہئیں تھے۔