اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سپر مشاق ٹرینر طیارے کی بڑی اپ گریڈیشن کا آغاز ہوگیا ۔عالمی دفاعی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپر مشاق طیارے میں جاسوسی اور نگرانی کے آلات گائیڈڈ بم نصب کیے جارہے ہیں۔عالمی جریدے جینز 360
کے مطابق سپر مشاق طیارے میں جاسوسی اور نگرانی کے آلات نصب کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ طیاروں کے دونوں پروں کے نیچے گائیڈڈ بم بھی نصب کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جریدے کے مطابق سپر مشاق کی مکمل اپ گریڈیشن میں چند ماہ لگیں گے۔