اسلام آ باد ( آ ئی این پی )و زیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ،وزیر اعظم اب ہفتہ کے بجائے اتوارکو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں پروہ اسلامک کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی اور سیکورٹی کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے ، اسلامی ممالک کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ،وزیر اعظم اب ہفتہ کے بجائے اتوارکو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے اور اسلامک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے۔وزیراعظم کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبدالعزیز نے کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا تھا۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی اور سیکورٹی کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے ۔کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم اسلامی ممالک کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کاامکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق آرمی چیف جنرل ( ر) راحیل شریف کی بھی ملاقات کا امکان ہے۔ وزیر اعظم دورے کے دوران روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔ وزیر اعظم کو دورے کے حوالے سے دفتر خارجہ اور دیگر حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے۔۔وزیراعظم کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبدالعزیز نے کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا تھا۔ وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی اور سیکورٹی کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے ۔