منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

پکڑے جانے سے پہلے کلبھوشن یادیو نے آئی ایس آئی کے ایجنٹ بھرتی کرلئے تھے اور پھر۔۔! حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی پانچ سال سے کلبھوشن کے ساتھ سائے کی طرح لگی ہوئی تھی، اس کی اپنی بیوی کے ساتھ ممبئی میں مراٹھی زبان میں ہونے والی ٹیلیفونک کال ٹیپ کی گئی جس سے اس کی شناخت میں مدد ملی۔ کلبھوشن کو پکڑنے کیلئے ڈھیل دی گئی، نجی ٹی وی پروگرام میں مبشر لقمان کے انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اینکر مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانچ سال قبل کلبھوشن کی شناخت آئی ایس آئی نے کر لی تھی ۔ وہ ممبئی میں

بیوی سے ٹیلیفون پر مراٹھی زبان میں بات کر رہا تھا جو کال ٹیپ کی گئی جس سے اس کی شناخت میں مدد ملی۔ کلبھوشن اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاکستان میں بھی اپنا نیـٹ ورک قائم کرنا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے یہاں کاروبار کے بہانے بھرتیاں شروع کیں۔ انـٹیلی جنس اداروں نے اس کو بے نقاب اور اس کے مشن سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے اسے یہاں پائوں جمانے کا موقع دیا اور جن لوگوں کو وہ بھرتی کر رہا تھا ۔ آئی ایس آئی نے اس کے گروپ میں اپنے افراد کو پلانٹ کیا جنہیں بعد ازاں کلبھوشن نے تربیت کیلئے افـغانستان سے ہندوستان بھیجا۔ اپنے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اس نے ایران سے پاکستان آنا جانا شروع کیا اور جب وہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا تو اس کے گرد گھیرا تنگ کر کے آئی ایس آئی نے اسے دبوچ لیا۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دنیائے جاسوسی میں یہ سب سے بڑی کامیابی تھی جو پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے حاصل کی کہ ایک انتہائی اعلیٰ عہدیدار دشمن جاسوس کو پکڑا ۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…