اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، فاٹا ، مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت کشمیر اور گلگت بلتستاں کے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستورگرم اور خشک رہا۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ میں 47 اور تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، فاٹا ، مالاکنڈ ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے ملحقہ علاقوں مین کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے اور کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔