جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

سجن جندال اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا،پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی بھی قائدانہ صلاحیت نہیں رکھتا ،سینئررہنماکے تہلکہ خیزانکشافات

datetime 18  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی بھی قائدانہ صلاحیت نہیں رکھتا ۔ یہاں سارے 65سالہ ہیں حکمران فوج کی پیداوار ہیں۔ یہ اپنے جال میں خود پھنسے ہیں۔ سجن جندال اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔ اس کا مقصد ہی یہی تھا کہ کلبھوشن کا مقدمہ صحیح طرح سے نہ لڑا جائے پاکستان کی ترقی اور نواز شریف اکٹھے نہیں چل سکتے۔ نواز شریف کی ترقی پاکستان کی تنزلی ہو رہی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاستدانوں میں کوئی بھی قائدانہ صلاحیت نہیں رکھتا ۔ یہاں سارے 65سالہ ہیں حکمران فوج کی پیداوار ہیں۔ یہ اپنے جال میں خود پھنسے ہیں۔ سجن جندال اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔ اس کا مقصد ہی یہی تھا کہ کلبھوشن کا مقدمہ صحیح طرح سے نہ لڑا جائے پاکستان کی ترقی اور نواز شریف اکٹھے نہیں چلسکتے نواز شریف کی ترقی پاکستان کی تنزلی ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم نواز شریف کے بھارت کے ساتھ تعلقات کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کلبھوشن یادو کا نام تک نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ دعا کریں فوج اور حکومت میں تلخی مزید نہ بڑھے۔ سجن جندال اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا ہے۔ جندال کے پاکستان آنے کے بھارت عالمی عدالت انصاف میں چلا گیا ۔ حکمران اب جان میں خود پھنس جائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سجن کا پاکستان آنے کا مقصد تھا کہ کلبھوشن کیس میں پاکستان کی طرف سے اچھا وکیل عالمی عدالت انصاف میں پیش نہ ہو اور پاکستان مقدمہ صحیح طور پر نہ لڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی سلامتی اور سی پیک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

نواز شریف سپریم کورٹ میں 2میں فیل اور 3میں ان کی سپلی ہے۔ موجودہ حکمران فوج کی پیداوار ہیں۔ نواز شریف پر کسی نے پستول نہیں تانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک عام آدمی ہیں۔ فوج نے آر ڈی نیری طور پر ان کو سیلیٹ کر لیا تھا۔ نواز شریف اب فوج کی نظر میں سب سے زیادہ غیر مقبول لیڈر ہیں۔ نواز شیرف کی سیاستی شہید بننے کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء میں الیکشن کا سال ہے۔ اگر شفاف الیکشن ہوئے تو ہم جیت جائیں گے۔ فوج بیلٹ باکس کے اوپر گن لیکر کھڑی ہو گی۔ گزشتہ الیکشن غیر منصفانہ تھے موجودہ حکومت کے دوران ملک کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں۔ بھارت کو بھی پاکستان کے اندر سے خطرہ ہے۔ بھارت کبھی سرحدوں کو نہیں چھوڑے گا۔ اگر بھارت نے پاکستانی سرحدوں کو چھیڑہ تو خود نیست و نابود ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پی کے بات کرتے ہیں۔ سندھ کے آئی جی کہتے ہیں کہ مجھے وفاق میں بھیج دیا جائے۔ سندھ حکومت کام نہیں کرنے دے گی۔ جس ملک میں فون چوری کرنے والوں کو6سال قید ہو اور اربوں کی کرپشن کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں اس ملک کو کچھ نہیں ہو گا۔ موجودہ حکومت تارا سنگھ اور ترتاب سنگھ کی حکومت سے بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ اپوزیشن اکٹھی ہو اور گو نواز گو کے خلاف اپوزیشن اکٹھی ہو تاکہ اس ملک کو موجودہ حکومت سے چھٹکارہ ملے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…