جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

ڈان لیکس میں ہٹائے جانے والے طارق فاطمی چین میں کیا کر رہے ہیں؟

datetime 17  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو نہیں ہٹایاگیا، وہ تو وزیراعظم کے ساتھ چین گئے ہوئے ہیں۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام کی تردید کرتے ہوئے تصویر کو بھی جعلی قرار دے دیا۔وزیرمملکت نے کہا ہے کہ جن کا لیڈر ہی بغیر تحقیق کے الزام لگاتا ہو اس کے ترجمان بھی بہتان تراشی ہی کریں گے،

ان کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم ہے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویرمیں پاکستان کے وفد کے ہمراہ سابق معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی بھی دکھائی دے رہے ہیں،تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو تحریک انصاف نے واویلا شروع کر دیا۔تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق اور شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کر دیا کہ طارق فاطمی بھی ساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں کہا کہ اگر طارق فاطمی کو قومی سلامتی کے منافی اقدام پر ہٹایا گیا تو وہ چین میں سرکاری وفد کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نےپی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے دعوے کی تردید کر دی، بتا یا کہ تصویر جعلی ہے، طارق فاطمی کو فوٹو شاپ کے ذریعے تصویر میں دکھا دیا گیا ہے۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ شیریں مزاری اور نعیم الحق کے غیر ذمہ دارانہ ٹویٹس انتہائی افسوسناک ہیں، تحریک انصاف غلط معلومات پر بیان بازی سے گریز کرے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد جھوٹ، سنسنی اور انتشار پھیلانا ہے، تحریک انصاف اپنے ترجمانوں کو حقائق پر مبنی ترجمانی نہیں سکھا سکتی تو وزارت اطلاعات ملکی مفاد کی خاطر یہ فریضہ بھی ادا کرنے کو تیار ہے۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا طارق فاطمی کے دورہ چین سے متعلق غلط اطلاع پر قومی اسمبلی میں تقریر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،

امید ہے وہ ایوان میں آ کر ہی اپنا بیان واپس لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک سینئر سیاستدان ہونے کے ناتے شاہ محمود قریشی کو اپنی جماعت کے نمائندوں کی اصلاح کرنی چاہیے نہ کہ ان کے اندھے جھوٹ کی پیروی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر شاہ محمود قریشی کو آئندہ کبھی مصدقہ سرکاری معلومات چاہیے ہو تو وزارت اطلاعات ان کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…