بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوااسمبلی میں صوبائی حلال فوڈاتھارٹی کے قیام کا بل منظور

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوااسمبلی نے دوترمیمی بلوں کی متفقہ منظوری دی ہے جسمیں فوڈاتھارٹی ترمیمی بل کے مطابق خیبرپختونخوا میں حلال فوڈاتھارٹی قائم کی جائے گی پرووسنگ کے بعد اشیاء خوردونوش پر حلال کالوگولگایاجائیگااسی طرح ڈبے میں اشیاء خوردونوش کے اجزاء کے متعلق بھی باقاعدہ طور پر اندراج کیاجائیگا۔اشیاء خوردنوش بنانے والی کسی بھی کمپنی کو نیشنل ایکریریڈیشن کونسل اور نیشنل

سٹینڈرڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے سرٹیفکیٹ کے علاوہ حلال فوڈ کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی لیناہوگا۔ خیبرپختونخوافوڈاتھارٹی نے اب سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ،سیکرٹری اوقاف ،سیکرٹری صنعت وتجارت،پاکستان حلال فوداتھارٹی کانمائندہ اور نیشنل ایکریریڈیشن کے علاوہ ایک اسلامی سکالربھی ہوگا۔اسی طرح یہ فوڈاتھارٹی درآمدوبرآمدکے دوران اشیاء خوردونوش کے ڈبوں پر حلال کالوگوچیک کریگا ترمیمی ایکٹ میں بھی حلال کی تعریف کرتے ہوئے کہاگیاکہ اسلام کے قواعدوضوابط کے مطابق جو اشیاء جائزہیں انہیں حلال تصورکیاجائیگا اسی طرح لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے تحت بشام کی تحصیل کونسل کوبھی قائم کیاگیاہے جسکے تحت وہاں پر پانچ تحصیل کونسلروں کے علاوہ ایک اقلیتی ،خاتون ،کسان اوریوتھ کاممبرہوگا تحصیل کونسل نواراکین پرمشتمل ہوگی ۔خیبرپختونخوااسمبلی میں قراردادکے زریعے پی آئی اے کوتاکیدکی گئی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق پروازوں کویقینی بنائے صوبائی اسمبلی میں قرار داد پیپلزپارٹی کے فخراعظم نے پیش کی جسے متفقہ طور پرمنظورکیاگیاقراردادمیں کہاگیاکہ پی آئی اے کے طیارے دنیاکے کئی ائرپورٹس پر مسلسل تاخیرکرتے ہیں جسکی وجہ سے خصوصاًحج وعمرہ کے زائرین کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے پی آئی اے کے شیڈول کویقینی بنایاجائے اور انہیں عوام پرمزیدبوجھ ڈالنے سے منع کیاجائے

صوبائی اسمبلی نے پی آئی اے کے متعلق فخراعظم کی ایک اورقراردادکی بھی منظوری دی جس میں پی آئی اے حکام سے مطالبہ کیاگیاتھاکہ پشاوراورلاہورکے مابین پروازوں کے کینسل کے بجائے اسے یقینی بنائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…