اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ میں شمولیت،چوہدری نثار کا فون،شیخ رشید نے تصدیق کردی،دھماکہ خیز انکشافات

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ر شید نے د عوی کیاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے میرے ڈرائیورکوفون کیا اوراس سے کہاہے کہ میری شیخ رشید سے بات کرائو۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خا ن نے مجھے اس سے قبل بھی دوسے تین مرتبہ فون کیاہے لیکن میںنے ان کوجواب دیدیاہے کہ میں اب عمران خان کے ساتھ ہوں

اور آخری دم تک کھڑارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے چوہدری نثارکوبتایاکہ میں عمران خان کواب زبان دے چکاہوں ۔شیخ رشید نے انکشاف کیاکہ اس کے بعد ان کے کچھ قریبی لوگوں نے بھی میرے ساتھ رابطے کئے اورکہاکہ آپ کوہسپتال میں داخل کرادیتے ہیں ،آپ عمران خان کاساتھ نہ دیں تومیں نے جواب دیاکہ میں توایک صحت مندانسان ہوں مجھے ہسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔شیخ رشید نے کہاکہ چوہدری نثارکی بجائے کوئی رکشہ کاڈرائیورہوتاتووہ بھی قومی سطح کی بات کرتا۔اس موقع پرشیخ رشید نے کہاکہ دھرنے کے دوران ایک بچی نے مجھے فون کرکے کہاتھاکہ عزتیں روزروزنہیں بناکرتیں اورآج مجھے جوعزت ملی ہوئی ہے اورمجھے سات مرتبہ وزیربننے کے 10ویں حصے کے برابرہے ۔انہوں نے کہاکہ پنڈی کے لوگ سیاست کوسمجھتے ہیں ا ور کمال کے ذہین لوگ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنڈی کے لوگ سیاست کوسمجھتے ہیں ا ور کمال کے ذہین لوگ ہیں ,میں کسی صورت عوام کاساتھ نہیں چھوڑسکتااورعوامی سیاست کرتارہوں گا۔گزشتہ سال بھی شیخ رشید احمد نے دعوی کیاتھاکہ نوازشریف چوہدری نثار کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور میری جدوجہد نوازشریف کے خلاف ہے ۔نوازشریف مستعفیٰ ہوں گے تو کابینہ ختم ہو جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…