اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اب بتاؤ!تبدیلی آئی کہ نہیں؟خیبرپختونخواکے ہسپتال کی تصاویر نے دیگرصوبوں کے عوام کو حیران کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہے جبکہ تحریک انصاف کی سیاست کابنیادی نقطہ ’’تبدیلی ‘‘ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپرپشاورحیات آبادمیڈیکل کمپلیکس کی کچھ ویڈیوزاورتصویریں وائرل ہوئی ہیں اورجب ان کوسوشل میڈیاکے صارفین نے دیکھاتوحیران ضرورہوئے لیکن ساتھ ہی پی ٹی آئی کی حکومت کوداددینے پربھی مجبورہوگئے ۔یہ ویڈیوزاورتصویریں پشاور

میں حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس کے اندرونی عمارت کی تھیں جس میں وہ ایسے مناظردکھائی دیئے جیسے معلوم ہوتاتھاکہ یہ کسی پاکستانی ہسپتال کی حالت نہیں بلکہ کسی ترقی یافتہ ملک کاکوئی اہم اورمہنگاترین ہسپتال ہے ۔اس ہسپتال میں اب مریضوں کوتمام سہولتیں بغیرکسی سفارش کے مل رہی ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے صفائی ستھائی، طبی سہولیات اور تزئین و آرائش میں تمام نجی ہسپتالوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دو سو ارب روپے کی لاگت سے او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کی تعمیر نو کی گئی ہے جبکہ ہسپتال میں نئی مشینری کے ساتھ ساتھ مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین کے بیٹھنے کے لئے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیںبلکہ اس ہسپتال کاتمام ڈیٹاکمپیوٹرائرزڈہے ،مریضوں کورجسٹریشن کارڈدیئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی جوافراد اس ہسپتال سے علاج کراکے جاتے ہیں ان کوبھی ایم آرکارڈزدیئے جارہے ہیں جس میں ان کی بیماری کے بارے میں  تمام تفصیلات موجود ہوتی ہیں تاکہ اگروہ دوبارہ آئیں توان کوکم وقت میں زیادہ سے زیادہ اوربہترین طبی امدادفراہم کی جاسکے ۔جس میں ان کی بیماری کے بارے میں  تمام تفصیلات موجود ہوتی ہیں تاکہ اگروہ دوبارہ آئیں توان کوکم وقت میں زیادہ سے زیادہ اوربہترین طبی امدادفراہم کی جاسکے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…