بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ایک بارمزارپر جانے کا معاوضہ2700ڈالر،حیرت انگیز کام شروع کرنیوالا سوشل میڈیاپر چھاگیا

datetime 15  مئی‬‮  2017 |

لزبن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیابھرمیں لوگ پریشانیوں کاجب شکارہوتے ہیں تواپنے مذہبی عقائد کے مطابق مختلف عبادات کرتے ہیں اوراپنی زندگی کی آسانی کےلئے منت مانگتے ہیں ،اپنی خواہشات اورآسانیوں کے لئے دوردرازتک کے سفربھی کرتے ہیں اوراپنے اپنے مقدس مقامات پرجاکراپنی حاجات پوری کرنے کےلئے منتیں بھی مانتے ہیں اوربعض لوگ قلبی سکون کےلئے ایسے کام کرتے ہیں ۔لیکن حیران کن بات یہ ہے

کہ پرتگال میں ایک شخص ایسابھی ہے جودوسروں کے نام پرایسے کام کرتاہے اوران سے اس کام کےلئے کرایہ وصول کرتاہے اوران مزارات پردوسروں کی خاطرسفرکرکے ان کی حاجات پہنچاتاہے ۔ان لوگوں نے جو منت مانگی ہوتی ہے کہ اگر میرا یہ کام ہو جائے تو میں پیدل فاطمہ کے مزار کی زیارت کروں گا لیکن کسی وجوہات کی بنا پر وہ سفر پر نہیں جا سکتے ہیں تو اس کے لئے وہ کارلوس گِل کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ کارلوس اس سروس کیلئے 100 میل سفر کیلئے 2700 ڈالر وصول کرتا ہے۔ 52 سالہ کارلوس کو چھ دن اس مقام پر جانے کے لئے اور چھ دن واپس آنے کے لئے لگتے ہیں۔کارلوس کا کہنا ہے وہ اپنی سروس کو کسی کاروباری مقصد کے لئے استعمال نہیں کرتا صرف یہ انسانی خدمت ہے اور نہ ہی اس کا مقصد منافع کمانا ہے بلکہ وہ پیسے اس لئے وصول کرتا ہے کیونکہ 12 دن کے اس سفر کے دوران کافی سارے اخراجات آتے ہیں جن کو پورا کرنے کیلئے وہ رقم وصول کرتا ہے۔ اگر لوگوں کی کوئی خواہش ہوتی ہے کہ مزار پر جا کر وہ ان کی جگہ موم بتیاں روشن کرے تو کارلوس گِل اس کے علیحدہ سے پیسے وصول کرتا ہے۔مثال کے طور پر موم بتیوں کیلئے 25 یورو، خاص تلاوت کیلئے 250 یورو اور اگر کوئی شخص یہ خواہش کرتا ہے کہ سفر کے آخری 400 میڑ وہ گھٹنوں کے بل پر چل کر پورا کرے تو اس کیلئے ریٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کارلوس اپنے کلائنٹس کو اس سفر کے ثبوت بھی پیش کرتا ہے کہ اس نے آپ کے نام پر سفر مکمل کر لیا ہے وہ اس کے لئے راستے میں آنے والے ڈاک خانوں کی ٹکٹس حاصل کر لیتا ہے اور ان کے ہمراہ واپسی پر سفر مکمل کرنے کا ایک سرٹیفیکٹ ای میل کر دیتا ہے۔ اب کارلوس نے اپنے اس کام کووسیع کردیاہے اورایک ویب سائیٹ بھی بنوالی ہے جس پران کے موکل رابطہ کرتے ہیں اوروہ اب رقوم کی اپنے اکائونٹ میں منتقلی کے بعد ان کے کام کرتاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…