اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوے کہا ہے کہ اس دوران کوئٹہ،ژوب، مکران، سکھر، لاڑکانہ، فیصل آباد، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ ، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے
بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گزشتہ روز کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مالاکنڈ، بنوں،سکھر ڈویژن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش سرگودھا (ائیرپورٹ22، سٹی12)، ڈی جی خان، لیہ، گوجرانوالہ05، مری، جھنگ03، فیصل آباد، کوٹ ادو02، منڈی بہائوالدین، نورپورتھل، بہاولپور، خانپور01، پاراچنار12، مالم جبہ10، کالام03، بنوں02، لوئردیر01، گڑھی دوپٹہ06، راولاکوٹ، مظفرآباد02،جیکب آباد01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔