بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 13  مئی‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی معنوں میں خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چین روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ دونوں ممالک کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے جب کہ چین کی پاکستان میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کی مخلصانہ دوستی کی اعلی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی معنوں میں خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، حالیہ دورہ سے چین اورپنجاب کے مابین مختلف شعبوں میں معاشی تعاون بڑھے گا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دئیے ہیں اور سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…