جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حساس ترین شہر سے خفیہ طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہندوستانی خاندان گرفتار

datetime 21  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹس کے حامل 9 ہندوستانی شہریوں کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار کر لیا۔ ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے خفیہ اطلاع پر فیڈرل بی ایریا میں رہائش پزیر ایک خاندان کے 9 افراد اور انکے تین کمسن بچوں کو حراست میں لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزمان میں شامل 6 مرد اور دو خواتین ہندوستانی شہری ہیں ، جو کہ انڈین سفری دستاویزات پر کراچی پہنچے تھے تاہم انہوں نے ایجنٹوں اور نادرا اہلکاروں کی مدد سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ سمیت سبز پاسپورٹس بھی حاصل کر لئے۔ گرفتار ملزمان میں ایوب ، جمعہ اور ذکریا آپس میں سگے بھائی جبکہ جمعہ کی بیوی حسینہ اور ذکریا کی رضوانہ نامی بیوی بھی شامل ہے، جبکہ ندیم اور عامر نامی سگے بھائی اور فریدہ نامی انکی ماں کے علاوہ تین کمسن بچے بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فریدہ نامی ملزمہ پاکستانی شہری جبکہ ایوب نامی ملزم مینا بازار کی مسجد میں پیش امام ہے۔ دوسری جانب ملزمان میں شامل معمر افراد کراچی میں 1990 سے مقیم اور بنیادی طور پر ہندوستان کے جونا گڑھ نامی علاقے کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان متعدد بار ہندوستان آتے جاتے رہتے ہیں اور کریم آباد میں ہندوستانی آرٹیفیشل جیولری کا کارروبار کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کئے جانے کے علاوہ انہیں پاکستانی پاسپورٹس اور قومی شناختی کاڑدز فراہم کرنے والے نادرا اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے حساس اداروں نے بھی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…