بنوں (نیوز ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بکا خیل کے آئی ڈی پیز کیمپ میں خطاب کے دوران نوجوانوں کو ’گو نواز گو ‘کا نعرہ لگانے سے روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو قومیں قرض لیتی ہیں ان کی کوئی عزت نہیں کرتا اورج قوموں میں شعور ہو تا ہے وہ تعلیم اور ہسپتال مانگتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام حقوق کے حصول کیلئے سڑکوں پر نکلی ہے اور انتخابات کی تحقیقات کیلئے پہلی بار جوڈیشل بن رہاہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ 2013میں تبدیلی کاسال شروع ہو تھا اور 2015میں تبدیلی کاسال آگیاہے ،ذہنوں میں تبدیلی آگئی ہے اب زمین پر آئے گی۔ عمران خان نے کہاکہ ان کا وعدہ ہے کہ اس میں کھیلوں کا ایسا نظام لے کر آئیں گے کوئی بھی پاکستان کو شکست نہیں دے پائے گا ۔ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن نظام نہیں ہے ،جب کھلاڑی ریٹائر ہو رہاہوتاہے تو پاکستان میں اس کا کیرئیر شروع ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ خبیر پختون خواہ کی تحصیلوں میں کھیلوں کے لیے میدان بنا رہے ہیں ۔اس موقع پر جلسے میں شریک نوجوان شرکاءنے پرجوش ہو کر’گو نواز گو ‘کا نعرہ لگانے کی کوشش لیکن عمران خان نے نوجوانوں کو نعرہ لگانے سے روک دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































