جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

الطاف حسین کے لیے لندن میں بھی خطرے کی گھنٹیاں بج گئی

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان کے بعد برطانیہ میں بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائدا لطاف حسین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے ضروری دستاویزات برطانوی ہوم آفس میں پیش کردیں جبکہ ہائی کمشنر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ نفرت انگیز، اشتعال انگیزتقاریر یا تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ، برطانیہ میں سخت قوانین موجود ہیں ، مبینہ جرائم کی تحقیقات میٹروپولیٹن پولیس کا معاملہ ہے اور کسی کے پاس اگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف شواہد ہیں تو وہ میٹروپولیٹن پولیس کو مہیا کریں ۔  نجی ٹی وی چینل کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کی طرف سے مہیا کیے جانیوالے دستاویزی شواہد کے بعد ہوم آفس میں برطانوی وزیرخارجہ تھریسامے کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہواجس میں ایم 5اورایم 6کے ڈائریکٹر ز نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران الطاف حسین کے پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف بیانات، رینجرز کی طرف سے درج کرائے گئے مقدمہ ، عمران فاروق قتل کیس اور چوہدری نثار کی طرف سے برطانوی ہائی کمشنر کو پیش کیے گئے تحفظات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔  ذرائع نے بتایاکہ الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں بڑی مشکل کھڑی ہوسکتی ہے ، اُن کی ضمانت خارج کرکے گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے کیونکہ الطاف حسین نے ضمانت کی شرائط و ضوابط کی پابندی نہیں کی ۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…