پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں گورنر راج کی خبریں ‘ تردید بھی سامنے آگئی

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
  • کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں جب کہ حکومت نے اپنے کسی بھی دور میں کسی بھی مجرم کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پھانسی سے قبل صولت مرزا کا بیان سنسنی خیز اور باعث تشویش ہے لیکن میں واضح کردوں کہ سندھ حکومت نے کسی بھی دور میں کسی بھی مجرم کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی، اگر ہم مجرمان کو سہولت فراہم کر رہے ہوتے تو صولت مرزا اور اجمل پہاڑی کو کراچی سے دور جیل منتقل نہیں کیا جاتا جب کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنے اوپر لگائے الزامات کا خود جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جب بھی حکومت رہی جیلوں میں سرچ آپریشن ہوئے جن میں مجرمان سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے جب کہ جیلوں میں جیمرز بھی لگائے گئے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن گزشتہ دور میں بھی کیا گیا اور ایم کیو ایم جب حکومت میں تھی تب بھی آپریشن ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن ہوا لیکن ہم نے اس میں مداخلت نہیں کی کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہیں اور رینجرز اور پولیس کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے اس کے لئے فری ہینڈ دیا گیا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…