منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرغیرملکی خواتین سے بدسلوکی معاملہ ،سپریم کورٹ نے محکمانہ انکوائری کاریکارڈطلب کرلیا

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثارنےبے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرخواتین سے بدسلوکی کے حوالے لئے گئے سوموٹوایکشن کی سماعت کی۔اس موقع پرچیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ بدسلوکی کرنے والی خواتین اہلکاروں کےخلاف کارروائی صرف دکھاوانہیں ہونی چاہیے بلکہ حقیقی معنوں میں اس معاملے کوانجام تک پہنچایاجائے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ اگریہ معاملہ انصاف کے مطابق نہ سرانجام پایاگیا

توسزاپانے والے اہلکار اپنی بحالی کےلئے سروس ٹریبونل سے رجوع کرلیں گے ۔ اس موقع پرعدالت کوڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ انکوائری میں ایف آئی اے کی خاتون اہلکار غزالہ شاہین کو برطرف جبکہ انسپکٹر ندیم اور نوشیلہ بی بی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ ہے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ خواتین کی ویڈیو بنانے والے اہلکار کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی جاری ہے جبکہ ایئرپورٹ پر تشدد کانشانہ بننے والی خواتین بیرون ملک چلی گئی ہیں ۔ چیف جسٹس نےمحکمانہ انکوائری کا ریکارڈ ، تھانہ ایئرپورٹ میں جاری تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت کی رپورٹ طلب کر لی گئی ا ورریمارکس دیئے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ کیس کی سماعت تین ہفتوںکےلئے ملتوی کردی ۔۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ائیرپورٹ پر مسافر خواتین اور ایف آئی اے اہلکاروں میں جھگڑے کے معاملے پر متعلقہ اہلکاروں کی فوری معطلی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے واقعے کا ازخودنوٹس لے کر کارروائی میں کیوں تاخیر کی گئی۔ چوہدری نثار علی خان نے ائیرپورٹ پر مسافر خواتین اور ایف آئی اے اہلکاروں میں جھگڑے کے معاملے پروزارت داخلہ کو موصول شواہد کی روشنی پر متعلقہ اہلکاروں کی فوری معطلی کا حکم دے دیاتھااورسپریم کورٹ نے بھی اس واقعے کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد سوموٹوایکشن لیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…