ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پہلے نمبر کے چار مسلمان ملکوں میں پاکستان سر فہرست ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے معتمرین کُل عمرہ کرنے والے مسلمانوں کا 23.53 فی صد،انڈونیشیا 15.23 فی صد معتمرین کے ساتھ دوسرے ، بھارت 9.35 فی صد کے ساتھ تیسرے اورمصر 7.92 فی صد کے ساتھ
چوتھے نمبر پر ہے۔سعودی وزارت حج کی مدینہ منورہ برانچ سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن میں مجموعی طور پر 5,034,814 معتمرین حجاز پہنچے۔ان میں 42 لاکھ 53 ہزار 174 عازمین عمرہ فضائی راستوں سے، 4 لاکھ 60ہزار 742 خشکی کے راستے اور 3 لاکھ 20 ہزار 898 معتمرین خشکی کے راستے سرزمین حجاز پہنچے ہیں۔