پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کی مہنگی ترین فلموں کا انتہائی معروف اداکار ایک آنکھ سے نابینا ہے ۔۔ انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی مہنگی ترین فلم باہو بلی ٹو دی کنکلوژن گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی اور اس نے متعدد باکس آفس ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔تاہم اگر پربہاس اس فلم کے ہیرو ہیں تو رانا دگوبتی اس کے ولن ہیں اور ان دونوں کی اداکاری کو دیکھنے والوں نے سراہا ہے۔مگر رانا دگوبتی کو بہت زیادہ سراہا جارہا ہے جو کہ ہیرو باہو بلی کے مقابلے میں مثالی ولن بھلالادیوا کے روپ میں نظر آئے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ اداکار ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہیں؟

جی ہاں اس تیلگو اداکار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا اور پرستار دنگ رہ گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رانا دگوبتی صرف بائیں آنکھ سے ہی دیکھ سکتے ہیں۔ایک تیلگو پروگرام کے دوران جہاں معروف شخصیات کو مدعو کرکے مختلف امراض کے شکار افراد کی مدد کی جاتی ہے، وہاں رانا دگوبتی نے اپنی معذوری کے بارے میں بات کی۔وہاں لوگ یہ جان کر دنگ رہ گئے جب انہوں نے کہا کہ کیا میں آپ کو ایک بات بتائوں میں دائیں آنکھ سے نابینا ہوں اور صرف بائیں آنکھ سے ہی دیکھ سکتا ہوں۔ اور یہ آنکھ بھی کسی اور کی ہے جو اس نے اپنی موت کے بعد مجھے عطیہ کی۔پروگرام کے دوران اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اگر میں اپنی یہ آنکھ بند کروں میں کسی کو نہیں دیکھ سکتا۔پروگرام کے دوران ایک آنکھ سے محروم خاتون سے بات کرتے ہوئے رانا دگوبتی نے کہا کہ بینائی سے محرومی آپ کو یا آپ کے بچے کو جینے سے نہیں روکتی یا کسی دبائو یا ڈر کا شکار نہیں بناتی۔آٹھ سال سے اداکاری کے شعبے میں سرگرم رانا دگوبتی کو باہو بلی فرنچائز کی بدولت دنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔واضح رہے کہ باہو بلی 2 نے تین دن میں دنیا بھر سے 500 کروڑ انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جبکہ اس کے پہلے حصے نے دنیا بھر میں 650 کروڑ روپے کمائے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…