بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سشمیتا سین سے افیئر کے بعد زندگی تباہ ہو گئی, جانتے ہیں ایسا کس نامور شخصیت نے کہا ؟

datetime 2  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی ) بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار وکرم بھٹ نے اداکارہ سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے طویل عرصے افیئر رہنے کا اعتراف کیا ہے۔وکرم بھٹ کا شماربالی ووڈ کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی نامور فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سر انجام دیئے ہیں جس میں عامر خان کی ’’غلام‘‘،’’ان کہی‘ سمیت کئی شامل ہیں جب کہ فلمساز کے فنی کیرئیر میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے بھی رہے ہیں جس میں

’’سشمیتا اور امیشا ‘‘ سر فہرست ہیں لیکن اب خود ہی وکرم بھٹ نے اپنی زندگی کے ان رازوں سے پردہ اٹھادیا ہے۔ایک انٹرویو میں وکرم بھٹ نے اداکارہ سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے معاشقے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سشمیتا کے ساتھ افیئر کی وجہ سے میری زندگی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور اسی وجہ سے بیوی بھی چھوڑ کرچلی گئی حالاں کہ سشمیتا سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور یہ تعلق صرف بوائے فرینڈ جیسا تھا۔وکرم بھٹ نے کہا کہ اپنی زندگی کی تباہی کا ذمہ دار بھی میں خود ہوں اور اپنے کیے پر افسوس ہے لیکن بیٹی کی کمی شدت سے محسوس کرتا ہوں جب کہ سشمیتا سے کنارہ کشی اور ان سب حالات کی وجہ سے کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکا ہوں لیکن مرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…