اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسواک سنت نبوی ﷺہونے کے ساتھ ساتھ بیشمار فوائد بھی رکھتی ہے اور اسکا پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں رواج عام ہے جسے لوگ صرف اس لیے استعمال نہیں کرتے کہ یہ دانتوں کو صاف کرتی ہے بلکہ اس کا استعمال سنت رسول سمجھ کر ثواب اور صحت کیلئے کیا جاتا ہے تاہم اب یورپی شہری بھی نبی کریم ﷺکی پسندیدہ ترین عادت
’’مسواک ‘‘کے دیوانے ہو گئے۔ تحقیق کے بعد مسواک کو قدرت کا ’’انقلابی ‘‘ تحفہ قرار دیتے ہوئے اسے خام ٹوتھ برش کا نام دیدیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ مسواکوں میں معدنیات کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ اس میں فائبر اور ویٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں۔مسواک کو نہ صرف سعودی عرب اور پاکستان میں لوگ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں