جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

آکسفورڈ یونیورسٹی نے کس چیز کا نام نامور گلوکار کے نام پر رکھ دیا؟

datetime 30  اپریل‬‮  2017 |

لندن(این این آئی) دنیا کی مشہور یونیورسٹی آکسفورڈ نے موسیقی کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اپنا ریہرسل روم پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کردیا۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی گلوکاری اور سروں کا لوہا پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں منوالیا ہیاور ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں برطانیہ کی معروف درسگاہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے ریہرسل روم ان کے نام سے منسوب کردیا ہے جس کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے

والے جنوبی ایشیا کے پہلے گلوکاربن گئے ہیں۔راحت فتح علی خان خصوصی کمرے کے افتتاح کے لیے خود بہت جلد برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں افتتاحی تقریب کے بعد کنسرٹ بھی منعقد کیا جائے گا جب کہ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزک روم کانام راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب کرنا درسگاہ کی جانب سے موسیقی کو سراہنے کا پہلا قدم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راحت فتح علی خان نے یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا جہاں میوزیکل ایونٹ بھی رکھا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…