منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ کا شمالی کوریا کیخلاف فوجی آپشن پر روس میدان میں کود پڑا،سنگین دھمکی دیدی

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی ) روس نے اقوام متحدہ میں خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر اور بیلسٹک پروگرام کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فوجی آپشن مکمل طور پر ناقابل قبول ہوگا اور اس کے تباہ کن نتائج نکلیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ گینیڈی گیٹیلوو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ شمالی کوریا سے بات چیت کے عمل کے دوبارہ آغاز کی چین کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے اور صرف پابندیاں عائد کرنا کارگر نہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو اپنا جوہری پروگرام

ختم کرنا چاہیئے، لیکن اس کے لیے طاقت کا استعمال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے خوفناک نتائج نکلیں گے۔سلامتی کونسل کا اجلاس شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی ردعمل پر اتفاق رائے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔شمالی کوریا نیوکلیئر وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی صلاحت حاصل کرنا چاہتا ہے اور اب تک 5 ایٹمی تجربے کرچکا ہے۔گینیڈی گیٹیلوو کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے متعلق بڑھتی ہوئی بیان بازی اور طاقت کے استعمال کی دھمکی غلط اقدام اٹھائے جانے کے امکانات ہیں، جس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو روکنے کے بدلے میں امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں روکے جانے کی چینی تجویز پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تاہم امریکا نے چین کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پہلے شمالی کوریا اپنے اقدامات سے یہ ظاہر کرے کہ وہ جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے لیے تیار ہے۔گینیڈی گیٹیلوو کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا پر پابندیوں اور دبا کے ذریعے جوہری معاملہ حل کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…