انقرہ /نئی دہلی (آئی این پی )ترکی نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کا ویٹو کا اختیار ختم کر نے کا مطالبہکرتے ہوئے کہا ہے کہ ویٹو عالمی انصاف میں رکاوٹ ہے۔ترک صدر کے مشیر نے نئی دہلی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی ملک کو سلامتی کونسل میں ویٹو کا اخیتار لینے کے بجائے اس اختیار کے خاتمے کیلئے کام کرنا چاہیے۔ علی نو چاوش نے کہا کہ سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کو چاہیے کہ وہ
رضاکارانہ طور پر ویٹو کے اختیار سے دستبردار ہوجائیں تاکہ عالمی انصاف قائم ہو۔واضح رہے کہ بھارت عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کامستقل رکن بننے کے خواب دیکھ رہاہے اور اس سلسلے میں لابنگ بھی کررہاہے لیکن ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی اسلامی ملک کی اہم شخصیت نے بھارت میں کھڑے ہوکر ہی بھارت کو آئینہ دکھایا ہے اور اس قسم کے خواب دیکھنے سے واضح طورپر منع کیا ہے۔