اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کوبھارتی تاجر جندال سے خفیہ ملاقات بھاری پڑ گئی

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) وزیراعظم کی بھارتی تاجر جندال سے خفیہ ملاقات کے معاملے پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کا ایجنڈہ ملتوی کرنے کی سفارش کردی اور بحث کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔ تحریک التواء رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے جمع کروائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ ایوان سجن جندال کی پاکستان آمد اور مہمان نوازی کے معاملے پر وزیر اعظم سے وضاحت طلب کرے۔

ڈان لیکس کی رپورٹ کے ہنگام جندال کی خفیہ طریقے سے آمد انتہائی تشویشناک ہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد سجن جندال کی خفیہ آمد معنی خیز ہے۔سجن جندال کو وزیر اعظم کے قافلے میں بٹھا کر ویزے کے بغیر مری لیجایا گیا۔ مراد سعید نے تحریک التوا میں یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے سٹاف اور دفتر خارجہ کی جانب سے جندال کے ساتھ آنے والے دو اجنبی افراد کے بارے میں معلومات چھپائی جارہی ہیں.

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…