کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، جے ایف 17بی تھنڈر لڑاکا طیارے کی آزمائشی اڑان کامیاب۔ ائیر چیف کی جانب سے قوم کو مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبورکر لیا۔
جے ایف 17بی تھنڈر لڑاکا طیارے نے کامیاب آزمائشی اڑان بھرلی ہے۔ دوہری پائلٹ سیٹ کے حامل کاک پٹ والے جے ایف 17بی تھنڈر طیارے کی آزمائشی پرواز کے موقع پر تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔جے ایف 17بی تھنڈر طیارے کے کاک پٹ میں ایک اور پائلٹ کا کیلئے سیٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ طیارے کی فیول ٹینکی میں زائد فیول کیلئے بھی اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوش جےایف 17بی اپنے ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے، جےایف 17بی تھنڈر کی تیاری پاک فضائیہ کی خود انحصاری کی جانب گامزن پالیسی کا حصہ ہے جس سے پاک فضائیہ کی ٹریننگ اور آپریشنل صلاحیت میں بہتری آئے گی۔شمولیت سے پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہترین جنگی تربیت ممکن بنانے میں مدد مل سکے گی۔ جے ایف 17تھنڈر کی خریداری میں ملائیشیا سمیت دنیا کے کئی دیگر ملکوں نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جے ایف17بی تھنڈر طیارے کی پہلی پرواز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے دفاعی میدان میں فضائیہ کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔جے ایف 17تھنڈر کی خریداری میں ملائیشیا سمیت دنیا کے کئی دیگر ملکوں نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جے ایف17بی تھنڈر طیارے کی پہلی پرواز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے دفاعی میدان میں فضائیہ کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے