جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

نیپال میں لاپتہ مہم جو 47دن بعد ایسی حالت میں مل گیا کہ کوئی بھی یقین نہ کرے

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال میں واقع ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ 47 روز قبل لاپتہ ہونے والے تائیوان کے 21 سالہ شہری کو زندہ بچا لیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امدادی ٹیم نے نیپال کے ضلع ڈھڈنگ کے گاؤں ٹپلنگ کے قریب 8500 فٹ کی بلندی پر واقع ایک کھائی سے لیانگ شینگ یوئیہ کو تلاش کیا۔ان کی 19 سالہ ساتھی لیو چین چن کی لاش بھی ان کے قریب ہی موجود تھی۔

لینگ کا علاج معالجہ کھٹمنڈو کے گرینڈی انٹرنیشنل ہسپتال میں کیا جارہا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔لیانگ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر سنجے کرکی نے بتایا کہ وہ اب آہستگی سے بول سکتے ہیں۔ انھوں نے مجھے بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ کی موت تین روز پہلے ہوئی تھی۔ انھیں جسمانی چوٹیں نہیں ہیں لیکن ان کا جسم کیڑوں کے کاٹنے کے باعث دکھتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سات ہفتے قبل لاپتہ ہونے سے لے کر اب ان کا تقریباً 30 کلو وزن کم ہوچکا ہے۔ جب وہ ملے ان کے بال جوؤں سے بھرے ہوئے تھے، اور ایک پاؤں سنڈیوں سے ڈھکا ہوا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ پانی اور نمک پر گزارا کرکے زندہ بچے رہے۔ اس جوڑے کو سب سے پہلے مقامی لوگوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے دیکھا تھا۔ جس کے بعد فوری طور پر ایک ہیلی کاپٹر کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔تائیوان کی نیشنل ڈونگ ہوا یونیورسٹی کے طالب علم لیانگ اور لیو فروری میں انڈیا سے نیپال آئے تھے۔ریسکیو آپریشن کرنے والی ٹیم میں شامل مادھو بسنت نے بتایا کہ دونوں ٹریکرز بظاہر ’ڈھڈنگ سے گھٹلنگ گاؤں کی جانب چڑھائی چڑھتے ہوئے پھسلن زدہ راستے سے پھسل گئے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ وہ نیچے گر گئے اور غار جیسی جگہ میں پھنس گئے اور دوبارہ اوپر نہ آسکے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…