اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف بزنس مین ، سٹیل ٹائیکون سجن جندال غیر اعلانیہ طور پر پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ تین رکنی خصوصی وفد جس میں بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندل بھی شامل ہیں وہ اسلام آباد پہنچا ہے اور اسلام آباد پہنچتے ہی یہ وفد تین گاڑیوں میں سوار ہو کر مری کیلئے روانہ ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ وفد
مری میں اہم شخصیت سے خصوصی ملاقات کرنے آیا ہے ، تاہم اس ملاقات میں بزنس کی کوئی بات چیت ہے یا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام، اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ واضح رہے کہ تجزیہ نگاروں کے مطابق کل بھوش یادیو تک بھارت کو رسائی دینے کے انکار کے بعد بھارتی بزنس مین کی غیر اعلانیہ اور خفیہ طور پر پاکستان میں آمد پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔