اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی وتجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان میں حقیقی اپوزیشن کاکردارعمران خان اداکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہی سب سے پہلے حکومت کی کرپشن کے خلاف آوازبلندکی تھی اوراب بھی وہ حقیقی معنوں میں اپوزیشن کاکرداراداکررہے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ ’’گونوازگو‘‘کاپلیٹ فارم عمران خان کاہے
نجم سیٹھی نے کہاکہ عمران خان کے پاس سٹریٹ پائوربھی ہے جبکہ آصف زرداری کے پاس کوئی سڑیٹ پائورنہیں ہے کیونکہ ان کی سندھ میںصوبائی حکومت ہے اس کی اسٹیبلشمنٹ سے پہلے ہی نہیں بن پا رہی؟ ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ آصف زرداری تودفاعی سیاست کررہے ہیں جبکہ عمران خان کااندازجارحانہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ آصف ز رداری نے جب دیکھاکہ عمران خان توحقیقی اپوزیشن کاکرداراداکررہے ہیں توانہوں نے بھی ’’گونوازگو‘‘کانعرہ لگادیاہے ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ آصف ز ر داری کواس بات کااحساس ہوگیاہے کہ اگرعمران خان اس طرح سیاست کرتے رہے تو عام انتخابات میں مقابلہ تون لیگ اورتحریک انصاف میں ہوگااورپیپلزپارٹی کی جگہ تحریک انصاف نشتیں جیت لے گی اس وجہ سے آصف علی زرداری کی کوشش ہے کہ کسی طرح عمران خان کے ساتھ سیاسی اتحاد بنایاجائے لیکن ایساممکن نہیں ہے کیونکہ آصف زرداری پربھی نوے کی دہائی سے کرپشن کے الزامات ہیں اوروہ اس حوالے سے 8سال قیدبھی کاٹ چکے ہیں اورگزشتہ دورحکومت میں بھی پیپلزپارٹی پرکرپشن کے الزامات لگےتھے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی تمام حکومتوں پرکرپشن کے الزامات لگے ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی بھی تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہوگی جبکہ شیخ رشید کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی کوشش ہے کہ عام انتخابات کےلئے کوئی سیاسی اتحاد بنائیں تاکہ ان کوسندھ سے باہربھی نشتیں حاصل ہوسکیں ۔نجم سیٹھی نے کہاکہ عمران خان کیوں کرآصف زرداری کواپناپلیٹ فارم استعمال کرنے دینگے کیونکہ عمران خان کے پاس سٹریٹ پائوربھی ہے اوروہ ہرمعاملے پرحکومت کوٹف ٹائم دے کراپوزیشن کاکرداراداکررہے ہیں ۔