بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کی وہ فلم جس نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ایک ساتھ کتنے ممالک میں ریلیز کی جائے گی ؟

datetime 27  اپریل‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) پاکستان کی تاریخ کی انتہائی متوقع اور تھرلر فلم ’’یلغار ‘‘ کے ٹریلر کو گذشتہ روز ایک خصوصی میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں ریلیز کر دیا گیا۔فلم کے ہدایت کارومصنف وپروڈیوسرحسن وقاص رانا کی ہے جو قبل ازیں باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ’’وا ر‘‘پیش کرچکے ہیں۔۔فلم ’’یلغار‘‘ شان‘ ہمایوں سعید‘ بلال اشرف ‘ عدنان صدیقی‘ ایوب کھوسو‘ عائشہ عمر‘ ثناء بچہ‘ ارمینا رانا خان ‘عطیہ خان‘

گوہر رشید‘ عمیر جسوال‘ عظمی خان‘ علی رحمن سمیت کئی دیگر فلمی صنعت کے جگمگاتے ستاروں سے سجی ہوئی ہے۔ ان میں سے کئی ستارے مختلف کرداروں میں ناظرین کے سامنے آئیں گے ۔فلم کے حوالے سے حسن وقاص رانا نے بتایاکہ ’’یلغار‘‘ کی کہانی حب الوطنی‘ لگن اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی کوششوں کا احاطہ کرتی ہے۔ توقع ہے کہ فلم کے مناظر اورپرکشش کہانی آخری وقت تک ناظرین کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ ’’یلغار‘‘ نا صرف میری محنت کا پھل ہے بلکہ یہ میرا جذبہ اور جنون بھی ہے۔ فلم کی تقسیم کار سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بہترین لوگو ں کے ذریعے معیاری کام پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان کی واحد فلم ہے جو 60 ممالک میں تقریباً 1600 اسکرینز پر پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…