اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزارت داخلہ نے ڈان لیکس کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کیے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،رپورٹ کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بدھ کو رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی جائے گی اور وزیر اعظم کی منظوری سے اسکی سفارشات کو پبلک کر دیا جائے گا، بد قسمتی سے چند عناصر اس خبر کو اپنا مخصوص زاویہ دینے پر نجانے کیوں مضر ہیں ۔
منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈان لیکس رپورٹ باضابطہ طور پر آج وزیر داخلہ کو 6بجکر 45منٹ پر پیش کی گئی ۔ رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے سے پہلے تبصرہ کس طرح کیا جا سکتا ہے ؟ بد قسمتی سے چند عناصر اس خبر کو اپنا مخصوص زاویہ دینے پر نجانے کیوں مضر ہیں ۔ رپورٹ کے مندرجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بدھ کو رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کر دی جائے گی