اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈان لیکس تنازعے کا ڈراپ سین،وزیراعظم نے اہم شخصیت کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ میں طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین کو ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز
شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی ملاقات میں ڈان لیکس کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ میں طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ رپورٹ میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر کو بھی ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشا ت کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم نے طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔