اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھر اور ان کے والد غلام نور ربانی کھر کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کی تحریک انصاف میں شمولیت ان کا اپنا ذاتی فیصلہ ہے اور اس
حوالے سے ان کے بھائی نور ربانی کھر اور بھتیجی حنا ربانی کھر کا کوئی کردار نہیں۔ واضح رہے کہ غلا م مصطفیٰ کھر کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد یہ کہا جا رہاتھا کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکی ہیں اور جلد اعلان کرنے والی ہیں۔تاہم حنا ربانی کھر اور ان کے قریبی ذرائع نے خبروں کی تردید کی ہے ۔