جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ’’انصاف‘‘ ،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر التوا مقدمات کی تعدادکتنی ہے؟افسوسناک انکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ اور عدالت ہائے عالیہ(سندھ ،لاہور، ،پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس )میں مجموعی طور پر زیر التوا مقدمات کی تعداد3لاکھ16ہزار222تک پہنچ گئی،سپریم کورٹ میں 32058،لاہور ہائی کورٹ میں146578،سندھ ہائی کورٹ میں85809،پشاور ہائی کورٹ میں31667 اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں13883مقدمات زیر التوا ہیں، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں مجموعی طور پر

13668مقدمات زیر التوا ہیں،وفاقی حکومت نے دارلحکومتی علاقوں میں زیر التواء کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے شام کے اوقات میں عدالتیں لگانے کیلئے بل”ایوننگ کورٹس بل2017” کا مسودہ تیار کر لیا ہے جو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا ۔دستاویزت کے مطابق 31جنوری2017تک سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت 32058کیسز زیر التواء ہیں جن میں24742سول کیسز،5408کرمنل کیسز،186انسانی حقوق کے کیسز،277آئینی پٹیشنز اور1445دیگر کیسز شامل ہیں۔دستاویز ت کے مطابق31جنوری2017تک لاہور ہائی کورٹ میں مجموعی طور پر 146578 کیسز زیر التوا ہیں جن میں32833کرمنل کیسز اور 113745سول کیسز شامل ہیں،سندھ ہائی کورٹ میں مجموعی طور پر 85809 کیسز زیر التواء ہیں جن میں15995کرمنل اور69814سول کیسز شامل ہیں،اسی طرح پشاور ہائی کورٹ میں مجموعی طور پر 31667کیسز زیر التواء ہیں جن میں5613کرمنل اور26054سول کیسز شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق 31جنوری2017تک بلوچستان ہائی کورٹ میں مجموعی طور پر6227کیسز زیر التواء ہیں جن میں1979کرمنل اور4248سول کیسز شامل ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ میں13883کیسز زیر التواء ہیں جن میں972کرمنل اور12911سول کیسز شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق یکم اپریل2017تک اسلام آباد کی ضلعی

عدالتوں میں مجموعی طور پر 13668مقدمات زیر التوا ہیں،وفاقی حکومت نے دارلحکومتی علاقوں میں زیر التواء کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے شام کے اوقات میں عدالتیں لگانے کیلئے بل”ایوننگ کورٹس بل2017” کا مسودہ تیار کر لیا ہے جو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…