(اسلام آ باد نیوز ڈیسک )ایک نئی آئی پیڈ ایپ صارفین کو کہہ رہی ہے کہ وہ شیروں کو ٹیگ کریں تاکہ ان جانوروں کو گننے اور ان کا پتہ رکھنے والے تحقیق کاروں کی مدد ہو سکے۔انٹرنیٹ سے لی گئی تصاویر اس ایپ میں ڈالی جاتی ہیں جو کہ ایک انٹرنیٹ گیم کی طرز پر بنائی گئی ہے۔کھلاڑی جب تصاویر کو ٹیگ کرتے ہیں تو انھیں پوائٹس ملتے ہیں، اس کے علاوہ کھلاڑی شیروں کے ارد گرد کے ماحول اور وہ اس وقت کیا کر رہے ہیں کے متعلق بتا کر پوائنٹس حاصل کر سکتے ہیں۔اس ایپ کی مدد سے ٹیم چہرے کو پہچاننے والے سافٹ ویئر کی مدد سے ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے تاکہ انفرادی طور پر جانوروں کو تلاش کرنے میں مدد ملے۔اس پروجیکٹ کو ’وائلڈ سینس‘ کہا جا رہا ہے اور یہ یونیورسٹی آف سرے میں کمپیوٹر کے ان سائنس دانوں نے تیار کیا ہے جو وائلڈ لائف کی حفاظت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اور وہ اسے عام لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ان سائنس دانوں نے یہ ایپ انٹرنیٹ کی تصاویر کے خزانے کو آئی پیڈ کے صارفین کی مدد سے جانوروں کی حفاظت کے مفید ڈیٹا میں تبدیل کرنے کے لیے تشکیل دی ہے۔پی ایچ ڈی کے طالب علم آرون میسن نے بتایایہ انٹرنیٹ سے وہ تصاویر لے لیتی ہے جن میں لفظ شیر ہوتا ہے، لیکن اس کا مطلب ہے کہ شیروں کی سب تصاویر خواہ وہ اس نام کی بیس بال ٹیم کی ہوں، کھلونے ہوں، یا بلی یا کوئی اور پالتو جانور ہوں، وہ بھی اس میں شامل ہو جاتی ہیں۔اس کے پیچھے جنگل کے اصلی شیروں کی بھی تصاویر، جن میں سے کئی سیاحوں نے فلکر جیسی سائٹوں پر اپ لوڈ کی ہیں، اور یہ جانوروں کو مانیٹر کرنے کے لیے ایک ایسا ذریعہ ہے جس کو ابھی استعمال نہیں کیاگیا۔سو سب سے پہلے صارفین سے پوچھا جائے گا کہ کیا یہ اصلی شیر کی تصویر ہے۔ اس کے بعد وہ اس کے چہرے کی طرف اشارہ کریں گے اور تصویر کے متعلق مزید کچھ سادہ تفصیلات دیں گے۔میسن نے کہا کہ لوگ تصاویر سے انٹرایکٹ کر کے مزید معلومات بھی دے سکتے ہیں۔اس میں شامل ہو گا کہ آس پاس کا ماحول کیسا ہے، موسم کیسا ہے اور تصویر میں جانور کیا کر رہا ہے۔ مثال کے طور وہ بھاگ رہا ہے، سو رہا ہے یا کھا رہا ہے۔فوٹو سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اکٹھا کر کے اس سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں جیسا کہ اس کا محل وقوع، وغیرہ۔اس کے بعد ان نتائج کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے جو میسن اور اس کے ساتھیوں کا کام ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ ایپ یا جو بھی یہ گیم کھیلے گا وہ جنگل میں جانوروں کی تعداد، تقسیم اور عمل کے متعلق مفید معلومات مہیا کرے گا۔یقیناً انٹرنیٹ پر وسائل کی کمی نہیں ہے اور یہ تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔میسن کہتے ہیں کہ ’انٹرنیٹ پر اتنی زیادہ تصاویر ہیں اور ہم نے ابھی تک انھیں پراسیس نہیں کیا ہے۔‘
شیروں کو ٹیگ کر کے مانیٹر کرنے والی آئی پیڈ ایپ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































