اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیموں ایک پسندیدہ غذا ہے اور ہر گھر میں پسند کے ساتھ کھائی جاتی ہے ۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیموں اور ترشادہ پھلوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی مدد سے کئی سنگین مسائل پر قابوپایا جاسکتا ہے،لیموں کے استعمال سے جوڑوں کے درد، زکام اور انفیکشن سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے علاوہ
اس کا چھلکا بھی جسمانی سوزش کیلئے انتہائی مفید ہے اس سے خون کی گردش بہتر ہوتی جسکی وجہ سے درد میں کمی آتی ہے،استعمال شدہ لیموں کوپھینکنے کے بجائے اسے کسی جار میں ڈال دیں اور اس پر زیتون کا تیل ڈال کر جار کو اچھی طرح سے بند کر کے رکھ دیں اور دو سے تین دن بعد جار کو کھولیں اس کے تیل سے جوڑوں اور پٹھوں کی مالش کرنے سے بھی درد میں کمی آتی ہے۔