جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’الفا، براوو، چارلی ‘‘کی خوبصورت ہیروئن شہناز کس حال میں ہیں اور کیا کر رہی ہیں؟ تازہ تصاویرنے دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ سیریل ’’الفا، براوو، چارلی ‘‘سے شہرت پانے والی شہنازخواجہ کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق پاکستانی ڈرامہ سیریل’’الفا، براوو، چارلی‘‘سے شہرت پانے والی شہناز خواجہ کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ شہناز خواجہ نے آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں بننے

والے ڈرامہ سیریل الفا ، براوو، چارلی جو کہ شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بنا تھا سے بے پناہ شہرت حاصل کی تھی، 90کی دہائی میں آن ائیر آنے والے اس ڈرامے نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کئے تھے۔پاک فوج کے جوانوں کی زندگی پر بننے والے اس ڈرامہ سیریل میں شہناز واحد ہیروئن کے طور پر سامنے آئی تھیں ۔ ’’الفا، براوو، چارلی میں براڈ مائنڈڈ مگر پاکستانی روایات اور اقدار کی پابند لڑکی کا کردار نبھانے پر شہناز کو خوب سراہا گیا تھااور کئی لوگ ان کے دیوانے ہو کر ان پر دل بھی ہار بیٹھے تھے۔ ڈرامہ سیریل کے بعد شہناز خواجہ کی شادی اور بعد ازاں امریکہ میں مستقل رہائش کی خبروں نے ان کے مداحوں کو شدید مایوس کیا تھا مگر اب شہناز خواجہ کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تازہ تصاویر نے ہلچل مچا دی ہے جس میں وہ بالکل ایک الگ ہی روپ میں نظر آرہی ہیں۔متعدد مرتبہ پلاسٹک سرجری کے عمل سے گزرنے کے بعد شہناز خواجہ کا چہرہ بالکل ہی تبدیل ہو گیا ہے اور ان کے پہناوے بھی ان کے نظریات اور سوچ میں تبدیلی کا واضح اشارہ دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے اس نئے روپ میں سامنے آنے پر جہاں مایوسی کا اظہار کر رہی ہے وہیں کئی صارفین اس کو ان کا ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں۔

 

shenaz Khawaja

 

shehnaz khawaja-1

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…