جمعرات‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غربت میں آنکھ کھولنے والا کپل شرما شو کا ننھا فنکارلاکھوں میں کھیلنے لگا

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘میں کھجور کا کردار نبھانے والے 12 سالہ کارتکی راج کی والدہ نے اپنے بیٹے کی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔دی کپل شرما شو میں کم عمر فنکار 12 سالہ کارتکی راج نے بڑے بڑے کامیڈین ہونے کے باوجود شو میں خود کو منوا لیا ہے یہی وجہ ہے کہ کارتکی راج بھی ’’دی کپل شرما شو‘‘ کا اہم حصہ مانا جاتا ہے لیکن کامیڈی کے چھوٹے شہزادے کی شو

تک پہنچنے کا سفر بھی انتہائی دلچسپ اورسبق آموز ہے۔کامیڈین کارتکی راج کی والدہ کرن دیوی نے انٹرویو میں بتایا کہ 4 سال پہلے ہماری مالی حالت ایسی تھی کہ ہمارے خاندان کو 2 وقت کا کھانا بھی نصیب نہیں ہوتا تھا اورجس دن گھر میں چاول دال اور سبزی بنتی تھی تو بچے سمجھتے تھے کہ آج پارٹی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2013 میں کارتکی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو میں پرفارم کرنے کے لیے کولکتہ گیا جہاں اسے ایک بڑے فائیواسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا اور اسے وہاں جو بھی کھانا ملتا وہ اس میں سے آدھا کھا لیتا اور باقی جمع کرلیا کرتا تھا جب کہ 5 دن بعد واپسی پر اس نے مجھے تھیلا دیا جس میں ہوٹل سے بچایا گیا کھانا تھا جسے دے کر کارتکی نے کہا ماں یہ بڑے ہوٹل کا کھانا ہے اسے کھالو کیوں کہ ہمیں کبھی بڑے ہوٹل کا کھا ا نہیں ملا لہذا اسی لیے لے کر آیا ہوں۔کرن دیوی کا کہنا تھا کہ میں نے کارتکی سے ہوٹل سے لایا ہوا کھانے کا تھیلا لے لیا تھا اور اس کے سامنے کھانا بھی کھایا تھا لیکن وہ کھانا اتنے دن میں خراب ہوچکا تھا جس کے باوجود میں نے اسے محسوس نہیں ہونے دیا تاہم آج بھی 4 سال پہلے کی ایک ایک بات یاد ہے اور اپنے بیٹے کی کامیابی پر فخر کرتی ہوں۔دوسری جانب ’’دی کپل شرما شو‘‘ میں کھجور کا کردار کرنے والے کارتکی راج شو میں ایک قسط کے لیے 3 سے 5 لاکھ معاوضہ وصول کرتے ہیں اور اب ان کی زندگی میں تبدیلی بھی آگئی ہے جب

کہ 12 سالہ کامیڈین اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ بہار کے شہر پٹنہ سے ممبئی منتقل ہوگئے ہیں اور وہیں اسکول میں بھی زیر تعلیم ہیں لیکن ان کے والد اب بھی پٹنہ میں دوسرے بیٹے ابھیشیک کے ہمراہ مقیم ہیں اور کنسٹرکشن کے کاروبار سے منسلک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ کارتکی راج نے 2013 میں کامیڈی شو میں شرکت کی تھی جس میں انہیں ’’بہترین کامیڈی ‘‘ایوارڈ دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں رئیلٹی شو’’انڈیا بیسٹ ڈرامے باز‘‘ سیزن 2 کے فائنل کیں ’’بہترین اداکار‘‘ کا ایوارڈ ملا تھا جس پرکپل شرما نے انہیں اپنے نئے شومیں کاسٹ کرلیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…