ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مائیکرو ویو ومیں تیار ہونے والی چائے میں کیا جادوئی اثرات پائے جاتے ہیں ؟ جان کر آپ بھی پینا چاہیں گے

datetime 19  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مائیکرو ویو ومیں تیارکردہ چائے صحت کے لیے فائدے مند ہے، اس کے استعمال سے دل کے امراض اور وزن میں کمی ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی

یونیورسٹی آف نیوکاسل میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مائیکرو  ویوو  میں تیار ہونے والی چائے میں ’پولی فینلز اور تھینائن‘ کے اثرات 80 فیصد موجود رہتے ہیں۔سائنسی ماہرین کے مطابق ایک چائے کے کپ میں پولی فینلز اور تھینائن کی 80 فیصد مقدار انسانی صحت کے لیے فائدے مند ہے کیونکہ یہ اجزا جڑی بوٹیوں یا سبز چائے میں پائے جاتے ہیں۔سائنسی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ یہ دونوں اشیاء کولیسٹرول، زیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل سے متعلق امراض کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی کے لیے کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔تحقیق کی روشنی میں یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ مائیکرو ویوومیں بنائی جانے والی چائے پینے والے شخص کو جسمانی آرام پہنچتا ہے اور وہ بیماریوں سے محفوظ بھی رہتا ہے۔قبل ازیں مختلف وقتوں میں سائنسی ماہرین مائیکرو ویوو میں گرم کی جانے والی اشیاء کے حوالے سے خبردار کرتے رہے ہیں، ایسے ماہرین کا ماننا ہے کہ مائیکرو ویو و میں موجود بلب کی شعاعیں انسانی صحت کے لیے مضر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…