منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اپنی فلمیں ناکام ہونے پر کہا ں چھپ کر روتا ہوں‘شاہ رخ نے ایسی جگہ بتادی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلموں کی ناکامی پر خود کو باتھ روم میں بند کرکے چھپ کر رونے کا اعتراف کیا ہے۔شاہ رخ خان کو بھارتی فلم نگری کا کنگ کہا جاتا ہے اور وہ کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ

کنگ خان کی گزشتہ 2 سالوں میں 2 فلمیں مسلسل ناکامی کاشکار ہوئی ہیں جس کے بعد اداکار نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹری بیوشن کمپنی کا خسارہ اپنی جیب سے پوراکیا تھا لیکن اب شاہ رخ نے فلموں کی ناکامی پرحیران کن ردعمل دینے کا اعتراف کیا ہے۔شاہ رخ خان ان دنوں 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شریک ہیں جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلمساز بریٹ ریٹنر کے ساتھ ایک سیشن میں حصہ لیا اور دونوں نے بڑی انڈسٹری کے تعلقات پر بات کی جب کہ اس دوران شاہ رخ خان نے اپنی فلموں کی ناکامی پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رونے کا بھی اعتراف کیا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکار ہوں اور جب میری فلمیں ناکام ہوجاتی ہیں تو میں خود کو باتھ روم میں بند کرکے چھپ کر روتا ہوں جب کہ یہ عمل مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی دونوں عارضی ہیں اسی لیے ہمیں حقیقت پسند ہوکر آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان ہدایتکار امتیاز علی کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور خصوصی دعوت پر 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…