اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

اویس قرنیؒ کو یہ مقام کیسے ملا؟

datetime 15  اپریل‬‮  2017 |

ایک بزرگ گزرے ہیں حضرت اویس قرنیؒ ، یہ تابعین میں سے تھے، نبی کریمؐ کا زمانہ پایا اور یہ اکیلے اپنی والدہ کی خدمت کرنے والے تھے، ایک موقع پر والدہ سے انہوں نے اجازت مانگی کہ میں نبی کریمؐ کا دیدار کروں، نبی کریمؐ کے دیدار کی اجازت مل گئی مگر والدہ نے کہا بیٹا خدمت کرنے والا پیچھے کوئی دوسرا نہیں تم جلدی لوٹ آنا، مدینہ طیبہ آئے اللہ تعالیٰ کی شان نبی کریمؐ اس وقت سفر پر تشریف لے گئے تھے، یہ وہاں نہ ٹھہرے اور واپس آ گئے۔جب نبی کریمؐ واپس تشریف لائے تو آپؐ کو بتایا گیا کہ اس طرح کا ایک بندہ آیا تھا، ملاقات کرنا چاہتا تھا،

زیارت کرنا چاہتا تھا مگر چونکہ آپ نہیں تھے ان کو واپسی کی جلدی تھی وہ واپس چلا گیا، نبی کریمؐ اس بات کو سن کر خوش ہوئے، چنانچہ کتابوں میں لکھا ہے کہ نبی کریمؐ نے اپنا ایک جبہ حضرت عمر اور حضرت علیؓ کے حوالے سے فرمایا اور کہا کہ اس بندے کا نام اویس ہے قرن قبیلہ کا ہے۔ میرے اس جبے کو لے جانا اور جب وہ پہنے تو اسے کہنا کہ میری امت کی بخشش کی وہ دعا کر دے۔یہ ماں کی خدمت کا اجر ہے کہ اللہ کے پیارے حبیبؐ بھی ہدیہ بھیج رہے ہیں اپنے جبے کا اور ساتھ فرمائش فرماتے ہیں کہ آپ میری امت کی بخشش کی دعا فرما دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…