اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صد سالہ یوم تاسیس پر منعقدہ اجتماع کے دوران ہی نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمن سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔ سلیم صافی نے مولانا فضل الرحمن سے سوال کیا کہ ’’ آپ کے مسلک کے اکابرین کے نزدیک تصویر بنوانا حرام ہے تو آپ اور آپ کے کارکنان ہاتھ میں موبائل پکڑ کر دھڑا دھڑ
تصاویر کیوں بنوا رہے ہیں، کیا تصاویر اب حلال ہو گئی ہیں؟ ‘‘ تو جواب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اس بات پر قائم ہوں کہ تصویر بنوانا حرام ہے اور قطعی حرام ہے۔ لیکن کیمرے کی تصویر اس زمرے میں آتی ہے یا نہیں ، اس پر اہل علم مختلف آرا رکھتے ہیں اور جہاں اجتہادی مسئلہ مختلف آرا کا شکار ہو جائے تو وہاں نرمی ہو جاتی ہے اور ہم اور ہمارے کارکنان اس نرمی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔