بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

انڈرانوائسنگ کی روک تھام،پاکستان اورچین آن لائن ڈیٹا لنک قائم کریں گے

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین انڈرانوائسنگ کی روک تھام کے لیے درا مدات وبرا مدات کے ڈیٹا کی چیکنگ اورسرٹیفکیٹ ا ف اوریجن کی تصدیق کے لیے الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج فیس لنک قائم کرنے پر متفق ہوگئے جس کے لیے مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔فیڈرل بورڈ ا ف ریونیو (ایف بی ا ر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج فیس لنک قائم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں منعقد ہوگا جبکہ پہلا دور چین میں ہوا جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالماجد یوسفانی نے کی۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی کسٹمز اتھارٹیز نے پاکستان کے ساتھ ا زاد تجارتی معاہدے کے تحت فضائی و زمینی راستے سے درا مدات و برا مدات کے بارے میں ڈیٹا شیئرنگ اور سرٹیفکیٹ ا ف اوریجن کی تصدیق کے لیے الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج فیس لنک قائم کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے، البتہ اب طریقہ کار طے کیا جائے گا جس کے لیے چینی کسٹمز اتھارٹیز کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ایف بی ا رکے سینئر افسر نے بتایا کہ چین کے ساتھ ا زاد تجارتی معاہدہ فیز ٹو پر بھی بات چیت جاری ہے اور ای ڈی ا ئی فیس لنک قائم کرنے کا معاملہ بھی ایف ٹی اے کے اسی مرحلے کا حصہ ہے کیونکہ موجودہ حکومت ا زادتجارتی معاہدے کے صاف و شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ دوست ممالک کے ساتھ ا زاد تجارتی معاہدوں پر انکی اصل روح کے مطابق عملدرا مد ہوسکے اورغلط استعمال اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری کو روکا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ چین سے درا مدات میں 2ارب ڈالر کی اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا تھا جس کے لیے پاکستان تحقیقات کر رہا ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…