منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

بچوں کی بہتر صحت کیلیے گھر میں جانور پالیں

datetime 12  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے بچوں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے کہ کوئی جانور پال لیں اور اگر وہ پالتو جانور کوئی کتا ہو تو اور بھی اچھا ہے۔یونیورسٹی آف البرٹا میں بچوں کے امراض کے ماہرین نے تین سال کے دوران

746 نوزائیدہ بچوں، ان کے والدین اور گھر کے ماحول کا تفصیلی مطالعہ کیا جس میں خاص طور پر دو اقسام کے ’’مفید جرثوموں‘‘ کے علاوہ ان بچوں اور ان کے گھروں میں صحت کی عمومی کیفیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔مطالعے کے بعد ماہرین کو معلوم ہوا کہ جن گھروں میں بال دار کھال والا کم از کم ایک جانور (بطورِ خاص کتا) پلا ہوا تھا وہاں مفید جرثوموں کی تعداد زیادہ تھی جب کہ اہلِ خانہ کے بیمار پڑنے کا تناسب بھی ایسے گھروں کے مقابلے میں بہت کم تھا جہاں کوئی پالتو جانور موجود نہیں تھا۔ صحت پر پالتو جانوروں کے مفید اثرات چھوٹی عمر کے بچوں پر سب سے نمایاں دیکھے گئے جو ایک طرف مختلف بیماریوں سے زیادہ محفوظ رہے جب کہ دوسری طرف ان کا موٹاپا بھی کنٹرول میں رہا۔ماہرین کا کہنا ہیکہ پالتو جانوروں میں موجود مفید جراثیم کے علاوہ ان کے ساتھ کھیلنے کودنے سے بھی بچوں کی صحت اس طرح بہتر رہتی ہے کہ وہ دن کا کچھ نہ کچھ حصہ بھاگ دوڑ اور جسمانی سرگرمی میں مصروف رہتے ہیں جس سے وہ موٹے نہیں ہوتے جب کہ پالتو جانوروں سے قربت بھی ان میں تنہائی کا احساس ختم کرتے ہوئے ذہنی طور پر انہیں صحت مند رکھتی ہے۔اگرچہ ایسا ہی ایک مطالعہ 4 سال پہلے کیا گیا تھا لیکن اس میں صرف 24 بچے شریک کیے گئے تھے۔ اس تحقیق کے نتائج ریسرچ جرنل ’’مائیکروبایوم‘‘ میں شائع ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…