اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال میں پراسرار طورپر لاپتہ ہونے والے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر کو ملازمت دینے کے لیے جہاز کا ٹکٹ بھیج کر بلایا گیا تھا جہاں ان کی اپنے اہل خانہ سے آخری مرتبہ رابطہ بھارت کی سرحد کے قریبی علاقے لمبینی سے ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سابق کرنل حبیب ظاہر دوروز قبل نیپال پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے وزارت خارجہ
کو آگاہ کیا تھا۔کھٹمنڈو میں پاکستانی امور کے ذمہ دار جاوید عمرانی نے کہا کہ ‘ہم نے نیپالی وزارت خارجہ کو پاکستانی شہری کی گمشدگی سے آگاہ کیا ہے لیکن ابھی ہمیں ان کے جواب کا انتظار ہے۔اطلاعات کے مطابق حبیب ظاہر 2014 میں فوج سے ریٹائر ہوئے تھے جہاں وہ آرٹلری سے تعلق رکھتے تھے جبکہ نیپال جانے سے قبل وہ ایک نجی فرم میں کام کررہے تھے اور ملازمت کے لے آن لائن اپنے کوائف جمع کررکھے تھے۔