ایک آدمی نے ایک عقلمند شخص سے چار سوال پوچھے کون سی چیز آگ سے زیادہ جلانے والی ہے؟ کون سے چیز زمہریر سے زیادہ سرد ہے؟ کون سی چیز سمندر سے زیادہ غنی ہے؟ یتیم سے زیادہ کون بدتر ہے؟ عقلمند نے جواب دیا۔
بے گناہ پر بہتان لگانا آسمانوں سے زیادہ بھاری ہے اور حق زمین سے زیادہ وسیع ہے۔ کافر کا دل پتھر سے زیادہ سخت ہوتا ہے۔ حرص و حسد آگ سے زیادہ جلائے جانے والی ہیں۔ رشتے داروں کے پاس حاجت لے جانا اور کامیاب نہ ہونازمہریر سے زیادہ سرد ہے۔ قانع کا دل سمندر سے زیادہ غنی ہے۔ چغل خور کی حالت یتیم سےبدتر ہوتی ہے۔



















































